آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں اوورسیز کیٹگری سمیت متعدد تبدیلیاں

آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں اوورسیز کیٹگری سمیت متعدد تبدیلیاں

(ویب ڈیسک ) میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ بیش لیگ  کےمینز اینڈ ویمنز کےآئندہ دو سیزن  میں غیرملکی کھلاڑیوں کو لازمی رکھنے کی شرط ختم کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بی بی ایل میں کم از کم   دو یا تین غیرملکی کھلاڑیوں کو رکھنے کی شرط تھی،

غیرملکی کھلاڑیوں  میں سے  ایک کھلاڑی کو گولڈیا پلاٹینم کیٹگری میں رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی،گولڈ کیٹگری والے کھلاڑی کو 3 لاکھ جبکہ پلاٹینم والے کو 4 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق بی بی ایل میں ڈرافٹ سسٹم ختم کرکے اوپن مارکیٹ سسٹم متعارف کرایاگیا،کرکٹ آسٹریلیا کا کلبز کے لئے کنٹریکٹ ونڈو اوپن کرنے کا امکان ہے،غیرملکی کھلاڑیوں کےلئے شرط ختم کرنے سے لوکل کھلاڑیوں کو مالی طور پر فائدہ ہوگا۔گزشتہ قوانین کے تحت کلبوں کے ٹاپ چھ مارکی کھلاڑیوں کی مجموعی تنخواہ 17 لاکھ ڈالر مقرر تھی۔اگلےسیزن میں مارکی پلیئرز کی کیٹگری کو کم کرکے 4 کھلاڑیوں تک کیا جائےگا۔

میڈیا رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ آفیشلز کے مطابق اس  فیصلے سے بہترین کھلاڑیوں کو زیادہ کمانے کا موقع ملے گاچاہےانکا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔

Watch Live Public News