ویب ڈیسک: قومی کرکٹر حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں کے بعد سامعہ خان نے نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بظاہر افواہوں کو مسترد کردیا۔
سامعہ خان نے گزشتہ متنازع انسٹاگرام اسٹوری ڈیلیٹ کرنے کے بعد حسن علی کے ہمراہ ڈنر کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے پوسٹ کے ساتھ افواہیں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، ’’چپ ہو جائیں اور اپنے ویوز کہیں اور سے حاصل کریں۔‘‘
اس سے قبل سامعہ خان کی ایک انسٹاگرام اسٹوری کے بعد سوشل میڈیا پر حسن علی کی مبینہ بے وفائی اور دونوں کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔
سامعہ نے اپنی سابقہ اسٹوری میں شادی شدہ اور بچوں والے مردوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی اپنی ازدواجی زندگی سے جوڑ دیا تھا۔
تاہم حسن علی اور سامعہ خان کی جانب سے کسی مبینہ بے وفائی یا ازدواجی اختلاف کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔