لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ جمعرات کو دوپہر 2 بجے وزیر آباد سے شروع ہوگا. اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کےچیرمین عمران خان نےصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لانگ مارچ منگل کے بجائے اب بروز بدھ کو شروع ہوگا، ہر صورت لانگ مارچ منزل حاصل کرےگا اور الیکشن کی تاریخ لےکر ہی واپس آئے گے۔عمران خان کا نے کہا کہ لانگ مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد عمر کریں گے۔ نواز شریف اور آصف زرداری سے کبھی سمجھوتا ہو ہی نہیں سکتا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن ہی نہیں ہے، سرحدوں پرکھڑے فوجی ان کے بچوں کی طرح ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کےکنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے بعد لانگ مارچ میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے. عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر کنٹینر سے گاڑی میں منتقل کرکے شوکت خانم اسپتال لاہور پہنچایا گیا تھا۔ اس افسوس ناک واقعے میں13 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سینیٹر فیصل جاوید سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی شامل تھے۔فائرنگ اللّٰہ والا چوک کے قریب ہوئی تھی ، پاس موجود شخص نے کنٹینر کے سائیڈ سے گولی چلائی تھی اور پہلے ایک برسٹ چلا تھا اس کے بعد پھر ایک گولی چلی تھی، پاس کھڑے پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے حملہ آور کو پکڑلیا تھا اور پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔