اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کی سیکیورٹی کوغیر معینہ مدت تک سنبھالے گا، نیتن یاہو

اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کی سیکیورٹی کوغیر معینہ مدت تک سنبھالے گا، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیرا عظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کی سکیورٹی کو غیر معینہ مدت تک سنبھالے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تجویز دی ہے کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی سکیورٹی کا انتظام کرے گا۔ ایک انٹرویو میں پوچھے جانے پر کہ جنگ کے بعد غزہ پر حکومت کس کو کرنی چاہیے، نیتن یاہو نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ اسرائیل ایک "غیر معینہ مدت" کے لیے غزہ کی سلامتی کی ذمہ داری لے گا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ’’ اگرہمارے پاس سیکیورٹی کی ذمہ داری نہیں ہوئی تو حماس کی 'دہشتگردی ' اس پیمانے پر ہوگی جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے ۔‘‘ خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کے قریبی اتحادی امریکی صدرجو بائیڈن نے گزشتہ ماہ اسرائیل کو غزہ پر مکمل قبضے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کرنا ایک "بڑی غلطی" ہو گی۔ گزشتہ روز نیتن یاہو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک حماس غزہ میں ہمارے قیدیوں کو رہا نہیں کر دیتی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے، لیکن لوگوں اور امداد کی نقل و حرکت کی اجازت دینے کے لیے "تھوڑے سے وقفے " کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔