ثابت ہوگیا چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں

ثابت ہوگیا چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں
لاہور ( پبلک نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس مکمل طور پر بدنیتی پر مبنی ہے۔ حکومت نے خود کو این آر او جاری کیا۔ چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیگی چیئرمین نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی۔ ہزاروں ارب چوری کرنے والوں سے کوئی پوچھ گچھ نہیں۔ آرڈیننس کے خلاف ہر قانونی و آئینی اقدام اٹھائیں گے۔ یہ آرڈیننس مکمل طور پر بد نیتی پر مبنی ہے۔ نیب آرڈیننس میں حکومت نے خود کو این آر او جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ وزیراعظم کے رہنے تک یہی چیئرمین نیب رہے گا۔ جب تک جاوید اقبال رہے گا ان کی کرپشن کو تحفظ ملتا رہے گا۔ چیئرمین نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی۔ ہزاروں ارب چوری کرنیوالوں سے نیب پوچھ گچھ نہیں کرسکتا۔ صدر مملکت ہر قسم کے کاغذ پر دستخط کیلئے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس آرڈیننس سے مجھے بھی فائدہ ہے۔ احسن اقبال کو بھی ہے کئی دیگر کو ہے مگر ہم پاکستان کا مفاد دیکھیں۔ ہم اس آرڈیننس کے خلاف ہر قانونی و آئینی اقدام اٹھائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔