وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیرداخلہ شیخ رشید کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیرداخلہ شیخ رشید کی ملاقات
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات۔ باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور راولپنڈی کے ترقیاتی پراجیکٹس پرتبادلہ خیال۔ عثمان بزدار اورشیخ رشید کا بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس۔ عثمان بزدار اورشیخ رشید نے زلزلہ متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین برس کے دوران صرف عوام کی خدمت کی ہے۔ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔ پنجاب میں پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا ہے۔ راولپنڈی کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ مخالفین نے تین برس میں صرف پراپیگنڈا کیا۔ عثمان بزدار ک کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا،جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ کرپشن کرنے والوں کامستقبل تاریک ہوچکا ہے۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہوچکی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اورپرنسپل سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔