’پورا ہفتہ عید میلادالنبی کی تقریب میں مناؤں گا‘

’پورا ہفتہ عید میلادالنبی کی تقریب میں مناؤں گا‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی سطح پر بھی ملک بھر میں ہفتہ عید میلادالنبی شایان طریقے سے منانے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی 3 ربیع الاول سے پورا ہفتہ عید میلادالنبی کی تقریب میں مناؤں گا۔ وزیراعظم پاکستان کے حکم پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمۃ للعالمین منانے کے حوالے وزارت مذہبی امور میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ہو جس میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ علماء کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء عشرہ رحمت للعالمین پر موثر عوامی آگہی دینگے۔ بطور خاص خواتین کے حقوق، معاشرے میں بڑھتی جنسی درندگی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگہی دی جائے گی۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پبلشرز عشرہ رحمت للعالمین کے دوران سیرت کی کتب پر خصوصی رعایت دیں۔ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کے ذریعے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ پیمرا، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا۔ دوسرے اسلامی ممالک میں منعقدہ ربیع الاول کے پروگرامز کی خصوصی تشہیر کی جائے گی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔