اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر کی قیمت 200 روپے سے کم ہوگی ہے۔ ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی گئی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ رہی ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں کہ میں نے 20سال تک ٹیکس ریٹرنز نہیں دئیے، پانامہ فراڈ تھا، ملک میں اس کا ڈرامہ ہوا اور سیاسی عدم استحکام نے جنم لیا، سیاسی جماعتیں حلف اٹھائیں کہ معیشت کے ساتھ سیاست نہیں کریں گی، سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو بحران سے نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں منفی سیاست کا سلسلہ بند کرنا چاہیے ، قرضہ کسی کی جیب میں نہیں اسٹیٹ بینک میں جاتا ہے، معیشت کے ساتھ سیاست مت کریں،یہ ملک کو تباہ کردیتی ہے، بھلے آپ اچھے ہوں، یہاں ٹارگٹ کیا جاتا ہےیہ روایت صحیح نہیں ہے انتقام کی سیاست کی وجہ سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے،احتساب کی کبھی مخالفت نہیں کی لیکن انتقام کی سیاست نہ کی جائے، ساڑھے4سال میں پید ا کیے گئے مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ، ملک میں صحیح کام کیا جائے تو مسائل حل ہوں گے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا2ہزار 600ارب روپے کا مجموعی قرضہ کم ہوا، کرنسی کی قدر کو مستحکم رکھنا چیلنج ہوتاہے ، ہم معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں، 4سال میں خراب کی گئی معیشت کو فورا درست نہیں کیا جاسکتا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ رہی ہے ، ڈالر کی قیمت 200روپے سے کم ہوگی ، ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس مشکل وقت میں معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا ہے.