گلوکار عبداللہ قریشی نے اسلام کی خاطر انڈسٹری کو چھوڑ دیا

گلوکار عبداللہ قریشی نے اسلام کی خاطر انڈسٹری کو چھوڑ دیا
پاکستان کے مشہور گلوکار عبداللہ قریشی نے اسلام کی خاطر انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ عبداللہ قریشی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ کافی عرصے سے بہت سارے لوگ مجھے پیغامات بھیج رہےتھے یہ جاننے کے لئے کہ میں کیا کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے میوزک انڈسٹری سے بریک لیا تھا، میں نے خود کو تلاش کرنے اور یہ سوچنے کیلئے وقفہ لیا کہ میں کون تھا؟ کہاں سے آیا تھا اور کیا بننا چاہتا تھا؟
گلوکار نے کہا کہ میں میوزک انڈسٹری چھوڑ رہا ہوں اور میں نے مذہبی وجوہات کے بنا پر موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عبداللہ قریشی نے لکھا کہ میں نے اس انڈسٹری میں بہت اچھا وقت گزارا ہے جس میں موسیقی کی تخلیق، ہزاروں لوگوں کے سامنے کنسرٹ میں پرفارمنس ، محبت اور تعریفیں سمیٹنا ، تنازعات کا سامنا کرنا، غلط فیصلے کرنا ، اچھے دوست بنانا، رول ماڈل کے ساتھ کام کرنا اور وہ سب کرنا جو مجھے پسند ہے شامل ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔