ترجمان دفتر خارجہ کی کراچی میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملہ کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ کی کراچی میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملہ کی مذمت
کیپشن: ترجمان دفتر خارجہ کی کراچی میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملہ کی مذمت

ویب ڈیسک:    ترجمان دفتر خارجہ نے چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کے سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں ان کے انجام تک لائیں گے۔دہشت گردی کی قوتوں کو شکست دینے کے لیے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

تفصیلا ت کے  مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجےمیں 2 چینی انجینئرز کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا،ہم چینی اور پاکستانی دونوں متاثرین کے خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہناہے کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر بھی حملہ ہے،ہم اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کے سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں ان کے انجام تک لائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ وزارت خارجہ ہم آہنگی اور سہولت کے لیے چینی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں،پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں،پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور پاکستان میں اداروں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے،دہشت گردی کی قوتوں کو شکست دینے کے لیے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا غزہ کیخلاف جارحیت کا ایک برس مکمل، پاکستان اس کی مذمت  کرتا ہے،اسرائیل کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر ذمہ دار قرار دیا جانا چاہیے، اسرائیل کی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھارتی پابندیوں کی شدید مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد کل سے پاکستان کا دورہ کرے گا،سعودی وزیر صنعت کی قیادت میں وفد کی صدر اور وزیراعظم سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں ہوم گی،پاکستان ایس سی او کے سربراہان حکومت کے 23 ویں اجلاس کی۔میزبانی کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او کے چئیرمین کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کریں گے،منگولیا اور ترکمانستان ایس سی او اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے مزید کہا کہ ایس سی او کا رکن بننے کے بعد سے پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔

Watch Live Public News