ویب ڈیسک:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جلاؤ گھیراؤ کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جلاؤ گھیراؤ کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔
عدالت نے پراسکیوشن سے دلائل طلب کرلیے۔
بعد ازاں عدالت نے کارروائی 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ تھانہ شادمان ،عسکری ٹاور سمیت 8 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔