کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں کرائم ہونے کے دعوے جھوٹے نکلے۔ اسٹریٹ کرائم کا گراف روز بہ روز اوپر، ریکارڈ توڑ وارداتیں، رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ ریکارڈ سی پی ایل سی کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں برس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 35فیصد اضافہ ہوا۔ کراچی کی سڑکوں پر آٹھ ماہ میں دوران لوٹ مار54 افراد قتل کر دئیے گئے۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 458افراد کو زخمی بھی کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق آٹھ ماہ کے دوران کراچی والے34ہزار181 موٹرسائیکلوں سے محروم کر دئیے گئے۔ شہریوں کی 12سو 68 گاڑیاں بھی چوری وچھین لی گئیں۔ رواں سال موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بھی 14 ہزار 578تک جا پہنچیں۔ سی پی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ سال 2020 کے آٹھ ماہ میں ا سٹریٹ کرائم کی 37ہزار 97وارداتیں ہوئی تھیں۔