شمالی وزیرستان (پبلک نیوز) دوسالی میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، اس دوران آئی ای ڈی دھماکے سے سپاہی ضیا اکرم اور سپاہی مصور خان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 سالہ شہید سپاہی ضیا اکرم کا تعلق مظفر آباد اور 20 سالہ سپاہی مصور خان کا تعلق باجوڑ سے تھا۔ بارودی سرنگ لگانے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران فرار ہونے والا 1 دہشت گرد مارا گیا۔ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمہ کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔