ٹوئٹر بھی مارکیٹ پلیس متعارف کرانے کیلئے تیار

ٹوئٹر بھی مارکیٹ پلیس متعارف کرانے کیلئے تیار
سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سے کوئی واقف نہیں۔ سماجی رابطوں میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار کرنے والی سوشل میڈیا ویب سائٹس نے اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے اور سوشل صارفین کو سہولت دینے کے لیے فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں فیس بک نے مارکیٹ پلیس متعارف کراتے ہوئے کاروبار سے دلچسپی یا تعلق رکھنے والے صارفین کی توجہ حاصل کی۔ جس کے بعد اب ٹوئٹر نے بھی مصنوعات کی خرید و فروخت کے لیے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹویٹر کی جانب سے سپرفالوز( فین) کی سہولت متعارف کرائی گئی۔ جس کے تحت مشہور شخصیات اپنے ٹویٹ سروس مداحوں کو فروخت کر سکتے تھے۔ اب نیا فیچر بھی اسی کے تحت کام کرے گا۔ نئے فیچر کی ٹیسٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔ ٹوئٹر صارفین اب اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں گے۔ ٹوئٹر کی جانب سے ’پرچیز ٹیب‘ کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ یہ سروس ابتدائی طور پر سپرفالوز کی ذیل میں دکھائی دے گی۔ آغاز میں ڈیجیٹل ٹکٹ اور سبسکرپشن بیچی جا رہی ہیں۔ تاہم انتظامیہ آگے بڑھتے ہوئے ویب سائٹ کو ای کامرس پلیٹ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔