خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت

خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: خلیل الرّحمٰان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ کے شریک ملزم یاسر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی۔

 تفصیلات کے مطا بق معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے کی۔

خلیل الرّحمٰان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری اور زین قریشی ایڈووکیٹ نے وکالت نامے جمع کروا دیے۔

 دورانِ سماعت ملزمہ کے شریک ملزم یاسر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News