عمرایوب کا استعفیٰ منظور،نیاسیکرٹری جنرل کون؟نام سامنے آگیا

عمرایوب کا استعفیٰ منظور،نیاسیکرٹری جنرل کون؟نام سامنے آگیا
کیپشن: عمرایوب کا استعفیٰ منظور،نیاسیکرٹری جنرل کون؟نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظورکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرایوب نے کہا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو بانی چیئرمین سے ملاقات میں میرا استعفی پہنچانے کا کہا،میں بانی چئیرمین کا مشکور ہوں انہوں نے میرا استعفی منظور کر لیا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کا پارٹی کی مرکزی قیادت پر اعتماد کا فقدان  ہے،عمر ایوب کی جگہ سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل بنانے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب خان کی قیادت میں پارٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے  کی وجہ سے نام تبدیل کیا گیا،شبلی فراز اور عارف علوی کی جانب سے عمر ایوب کی جگہ سلمان اکرم راجہ کا نام دیا گیا۔شبلی فراز اور عارف علوی نے عمر ایوب کو پارٹی اختلافات کی وجہ قرار دیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب کو ہٹا کر سلمان اکرم راجہ کو لانے کی تائید کی، سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پنجاب سے ورکرز نکالنے کی یقین دھانی کروائی۔عمر ایوب بطور اپوزیشن لیڈر ہی اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

Watch Live Public News