فواد عالم نے ویب سیریز کا آغاز کردیا

فواد عالم نے ویب سیریز کا آغاز کردیا

لاہور (پبلک نیوز) پاکستانی کرکٹر فواد عالم نے ویب سیریز کا آغاز کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آپ کی دعائیں، پیار اور حمایت سب سے اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر فواد عالم نے ویب سریز کا آغاز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والی اردو فلکس ویب سیریزخدکش محبت“ میں بطور اداکار سامنے آنے کی خبر دیتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ لوگ بھی مجھے اتنے ہی اداکاری کے میدان میں پسند کریں گے جتنا آپ نے کرکٹ گراؤنڈ میں کیا تھا! آپ کی دعائیں ، پیار اور حمایت سب سے اہم ہے۔

اس کے علاوہ فواد عالم نے اردو فلیکس کے انسٹاگرام پر ویب سریز کا پہلا پوسٹر بھی جاری کردیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔