لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق کی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت

لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق کی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے لیٹر گیٹ کے لیے بنائےگئے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل طارق خان نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کی تصدیق کردی . ان کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیر نے کمیشن کی سربراہی کیلئے رابطہ کیا، وفاقی وزیر کو بتایا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آچکی، غیریقینی کی صورتحال ہے، ون مین کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کے کام کرنے میں مشکلات ہوسکتی ہیں ، عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں نئی حکومت آکر کمیشن تحلیل کرسکتی ہے. واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے لیٹرگیٹ کی تحقیقات کے لیے لیفٹیننٹ جنرل(ر) طارق خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا، کمیشن کو تحقیقات کے لیے 90 دن دیے گئے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 8 سے زائد منحرف ارکان سے غیر ملکی سفارتخانہ نے رابطہ کیا ریکارڈ موجود ہے، تحقیقاتی کمیشن منحرف ارکان کے رابطوں کی تحقیقات کرے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن کا بیان حقائق کے منافی ہے، تحقیقاتی کمیشن غیر ملکی مراسلے کا جائزہ لے گا، کمیشن مقامی ہینڈلرز اور رجیم تبدیلی کا تعلق دیکھے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔