رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عید الفطر سے متعلق پیش گوئی کردی

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عید الفطر سے متعلق پیش گوئی کردی
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کا چاند 20 اپریل کی شام کو نظر نہیں آئے گا لہٰذا عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی ۔ نجی چینل سے فون پر بات کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند صبح 9 بجکر 13 منٹ پر پیدا ہوگا ، اس روز چاند کی عمر 10 گھنٹے سے بھی کم ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھائی دینے کے لئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے ، اس روز مطلع صاف ہوا تو بھی چاند نظر نہیں دے آئے گا ۔ خالد اعجاز مفتی کا مزید کہنا تھا کہ 21 اپریل کو 30 رمضان اور یکم شوال 22 اپریل کو ہوگی لہٰذا 20 اپریل کی شام موصول ہونے والی کوئی بھی شہادت جھوٹی ہوگی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔