وزیراعظم کی کامیاب آپریشن پر آئی ایس آئی کو مبارکباد

وزیراعظم کی کامیاب آپریشن پر آئی ایس آئی کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بی این اے کے بانی کی گرفتاری کے شاندار آپریشن پر آئی ایس آئی کو مبارکباد دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سایئٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی اور امن کے نئے دور کی آئینہ دار ہوگی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو دہشتگرد گلزارامام عرف شمبے کی گرفتاری پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا نے کہا دہشتگردگلزارامام عرف شمبے کی گرفتاری بڑا کارنامہ،پروفیشنل ازم ہے،وزیراعظم اور شرکاء نےآئی ایس آئی،اس کے سربراہ کو شاندارکارنامے پر ڈیسک بجاکر شاباش دی ۔ شرکا نے مزید کہا کہ یہ اس نوعیت کا آپریشن پاکستانی تاریخ کا پہلا آپریشن ہے ، یہ آپریشن انٹیلی جنس شعبے میں نمایاں کارنامے کے طور پر یاد بھی رکھاجائے گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔