پبلک نیوز: پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں ٹریکٹر ٹرالی کی سکول وین کو ٹکر کے نتیجے میں 4 طلباء جاں بحق اور اساتذہ سمیت 11 بچے زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کیری ڈبہ نمبری 1636/MNT جو کہ ٹوبہ شورکوٹ روڈ سے پیرمحل آ رہا تھا جس میں سکول کے بچے سوار تھے ٹریکٹر ٹرالی سےٹکرا گیا،حادثہ شورکوٹ روڈ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ موٹروے انٹر چینج کے سامنے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 4سالہ محمد معیز ، 11سالہ حسنہ پرویز اور 7سالہ محمد احمد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ زخمی طلباء کو موقع پر طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلباء کی تعداد 4 ہو گئی ہے جبکہ 12 سالہ احمد ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔