اننت امبانی کی دلہن  کے ہمراہ دبئی انٹری، وائرل ویڈیو نے دھوم مچا دی

11:49 AM, 8 Apr, 2024

ویب ڈیسک:عالمی میڈیامیں سرخیاں بننے کے بعد  دولہا اننت امبانی  دلہن  کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے 20لگژری گاڑیوں کے قافلے میں سفر، ایمبولنس بھی ساتھ تھی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس نے ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے سفر کی ویڈیو کو بڑے پیمانے پر پھیلایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اننت امبانی گاڑیوں کے ایک پرتعیش قافلے کے ساتھ جا رہے ہیں۔ وہ 20 دیگر سکیورٹی کاروں اور ایک ایمبولینس کے ساتھ رولز رائس کلی بلیک بیج پر سوار ہیں۔

ان کے مداحوں نے بتایا کہ ان کے قافلے میں ایمبولینس کی موجودگی کی وجہ ان کے دائمی دمہ میں مبتلا ہونا ہے۔ اننت امبانی دبئی مال میں بھی نظر آئے جہاں وہ مشہور اماراتی شہر میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ خریداری کر رہے تھے۔

گذشتہ مارچ میں بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی پارٹی نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔ ان تقریبات میں مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ سمیت کئی مشہور شخصیات، سٹارز اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ بل گیٹس اور ان کی گرل فرینڈ، ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر بھی شادی میں شریک تھے۔

یہ تقریب 3 دن پر محیط رہی اور خاندان کے آبائی شہر جام نگر میں منعقد ہوئی۔ ریاست گجرات کے نیم صحرائی حصے میں اس شہر کی آبادی تقریباً 6 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں کمپنی کی مرکزی آئل ریفائنری بھی واقع ہے۔ .

یاد رہے جولائی میں 28 سال کے اننت امبانی اپنی دلہن اور دیرینہ دوست 29 سال کی رادھیکا مرچنٹ سے شادی کرنے والے ہیں۔

مزیدخبریں