معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی سیڑھیوں سے گرکرزخمی،ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی سیڑھیوں سے گرکرزخمی،ویڈیو وائرل
کیپشن: معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی سیڑھیوں سے گرکرزخمی،ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:ڈرامہ ”تیرے بن“ سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اپنے نئے پراجیکٹ ’جینٹل مین‘ کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر حادثے کا شکار ہوئیں۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے انسٹاگرام پر اسکرین کے پیچھے کے مناظر کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی جس میں پہلے اور بعد کے مناظر میں کچھ ناقابل فراموش لمحات موجود تھے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی ڈرامے کے سین کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں انہیں لمبی ہیلز پہن کر سیڑھیوں سے اترتے ہوئے دیکھا گیا۔

تاہم اسی دوران ان کا بایاں پاؤں پھسلا اور وہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے سیڑھیوں سے گر پڑیں۔

مداحوں کی جانب سے تشویش کرنے پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے پرستاروں کو اپنی خیریت سے متعلق بتایا اور صدقہ ادا کرنے کی طاقت واضح کردی۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یمنیٰ زیدی نے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حالیہ ویڈیو، جو بہت خوفناک نظر آرہی ہے، شرمناک ضرور تھی لیکن تکلیف دہ نہیں تھی، میرے ناخن کے نزدیک معمولی چوٹ آئی ہے اس کے علاوہ سب ٹھیک ہے۔

اداکارہ نے صدقہ ادا کرنے کی بدولت اللہ کا شکر ادا کیا۔

Watch Live Public News