ویب ڈیسک: بالی وُڈ اداکار اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے،جس کی وجہ سے وہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اکشے کمار خود کو 2 دنوں سے بیمار محسوس کررہےتھے،انہوں نے جمعہ کواپنا کورونا ٹیسٹ کروایا ، جس کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے.
اداکار نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے اور وہ ڈاکٹرز کی ہدایات اور احتیاط پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔
اکشے کمار اپنی نئی رہلیز ہونے والی فلم“سرپھرا“ کی اشتہاری مہم میں مصروف تھے، جسے انہیں مہم کے آخری مرحلے پر چھورنا پڑا۔
دریں اثنا اکشے کمار کی نئی فلم ’سرپھرا‘ آج 12 جولائی کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ سدھا کونگرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پریش نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔