کراچی:ڈکیتی کی واردات، 2 افراد جاں بحق، ڈاکو  1 کروڑ 35 لاکھ روپے لوٹنے میں کامیاب

 کراچی:ڈکیتی کی واردات، 2 افراد جاں بحق، ڈاکو  1 کروڑ 35 لاکھ روپے لوٹنے میں کامیاب
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور خونی واردات ، ملزمان ایک کروڑ 35 لاکھ روپے لوٹنے میں کامیاب رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میٹروول کے علاقے میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، ڈاکو گاڑی سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ 35 لاکھ روپے لوٹے گئے ہیں، پولٹری فارم کے ملازمین تھے جن سے واردات ہوئی۔ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کو انجام دیا۔ 

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-08/news-1712570539-2115.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-08/news-1712570539-2115.mp4

سیکورٹی گارڈ نے بھی فائرنگ کی لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ البتہ جائے وقوعہ سے 5نائن ایم ایم اور ٹرپل ٹو کے خول ملے ہیں۔ 

واضح رہے کہ بڑی رقم کی منتقلی سے پہلے پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ 

البتہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور  سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

Watch Live Public News