پہلی بار لاہور پولیس کا نشئیوں کیخلاف انوکھا آپریشن

پہلی بار لاہور پولیس کا نشئیوں کیخلاف انوکھا آپریشن
کیپشن: Operation against drug addicts
سورس: web desk

ویب ڈیسک: لاہور پولیس کا نشئیوں کیخلاف انوکھا آپریشن، 147 نشئیوں کو حراست میں لیا پھر قریبی اضلاع میں چھوڑ آئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نےنشئیوں کو حراست میں لے کر قریبی اضلاع میں چھوڑ دیا گیا،پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پریزن وین کے زریعے نشئیوں کو قصور،شیخوپورہ اور پتوکی چھوڑا گیا۔

چار روز سے جاری کریک ڈاون میں 147نشے کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا اوراسپیشل کریک ڈاون کے دوران ابتک 30آپریشنز کئے جاچکے ہیں جبکہ نشے کے عادی افراد کے خلاف کینال روڈ،جوہر ٹاون، صدر، پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔

Watch Live Public News