پی ٹی آئی میں پھوٹ،رہنماوں نے پارٹی کا اہم فیصلہ ماننےسے انکار کردیا

پی ٹی آئی میں پھوٹ،رہنماوں نے پارٹی کا اہم فیصلہ ماننےسے انکار کردیا
کیپشن: PTI's leaders
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات میں بائیکاٹ کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی.

پاکستان تحریک انصاف کے دو سینیٹر نے پارٹی کا فیصلہ نہ ماننے کا فیصلہ کرلیا, پی ٹی آئی رہنما سینیٹر زرقہ سہروردی نے کہا کہ ہم سینٹ انتخابات کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کریں گےہم پولیٹیکل سسٹم کا حصہ ہے، سینیٹ انتخابات میں حصہ ضرور لیں گے، سینیٹر سیف اللہ آبڑو کا کہناتھا کہ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-08/news-1712579345-6377.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-08/news-1712579345-6377.mp4

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا،ترجمان تحریک انصاف نے باقاعدہ پریس ریلیز بھی جاری کی۔

تحریک انصاف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاانتخاب غیر آئینی ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کیے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے، چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے۔

پی ٹی آئی کے 5 سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنے کے لیے آئینی درخواست دائر کی۔

تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو جمع کرادی گئی، دائر درخواست پر سینیٹر زرقہ تیمور، سیف ابڑو، فلک ناز چترالی، فوزیہ ارشد اور سیف اللہ نیازی کے دستخط موجود ہیں۔

درخواست کے متن کے مطابق آئین کے مطابق سینیٹ اراکین کی کل تعداد 96 ہے، جس میں تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ہے، سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے23 اراکین کی تعداد پوری نہیں۔ 
 

Watch Live Public News