شعیب ملک نے شاہ رخ کو اپنی دوسری شادی کا کئی برس پہلے بتایا تھا؛ ویڈیو وائرل

شعیب ملک نے شاہ رخ کو اپنی دوسری شادی کا کئی برس پہلے بتایا تھا؛ ویڈیو وائرل
کیپشن: shoaib malik and shahrukh khan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ بھارت کے ایک شو میں شریک ہیں اسٹیج پر شاہ رخ خان بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اسٹیج کے پیچھے شعیب ملک سے پوچھا کہ بھارتی اسپورٹس اسٹار سے شادی کرنے کے ان کے فیصلے پر پاکستانی لڑکیاں کیا رد عمل دے رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’میں نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں‘۔

اس کے جواب میں ثانیہ مرزا نے مسکراتے ہوئے جھٹ سے پوچھا ’ایکسکیوز می؟

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شعیب ملک اپریل 2010 میں رشتہ ازدوج میں منسلک ہوئے تھے، یہ شادی تقریبا 13 سال تک جاری رہی، اور تیسری شادی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ، جن سے انہوں نے حال ہی میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

 
 

Watch Live Public News