ویب ڈیسک: شیخ زید ہسپتال کے ملازمین کے لئے خوشخبری آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے شیخ زید ہسپتال لاہور کا خصوصی دورہ کیا۔ ہسپتال میں سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو صحت کے شعبے میں ریلیف دینا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے متعلقہ حکام کو ملازمین کی دو ماہ سے بند تنخواہیں جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔