(ویب ڈیسک ) ترجمان وزیر اعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز سے منسوب چینی باشندوں کے حفاظتی اقدامات کی پابندی نہ کرنے کا بیان حقائق کے منافی ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ آفس نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چینی باشندوں سے متعلق اس تناظر میں کوئی بیان نہیں دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیان کو مسخ کرکے پیش کرنا صحافتی اقدار کے خلاف ہے۔
ترجمان وزیر آفس نے مزید کہا کہ ویان (Wion) انڈین ویب چینل ہے جو اپنے مفادات کے لئے پراپیگنڈہ کررہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں کام کرنے والے چینی ہمارے بھائی ہیں ہم بھائیوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں کام کرنے چینی ماہرین کیلئے فول پروف سکیورٹی اقدامات کئے جارہے ہیں۔