غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کیپشن: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

پبلک نیوز:غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے  مطابق 30 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 556,548 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری  ہے۔

22 اپریل سے 30 اپریل تک 13,567 افغان شہریوں میں 5412 مرد، 3458 خواتین اور  4697 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 632 گاڑیوں میں 512 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں  لائی گئی ہے۔

Watch Live Public News