عمران خان نے کبھی ڈیل کی ہے نہ کبھی کریں گے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا

عمران خان نے کبھی ڈیل کی ہے نہ کبھی کریں گے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کبھی ڈیل کی ہے نہ کبھی کریں گے۔

علی امین گنڈا پور  نے کہا ہے کہ  مولانا صاحب کو تو میں نے ہرایا ہے مولانا سمجھتے ہیں ان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے ،مینڈیٹ تو ہمارا چوری ہوا ہے، مولانا کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا بلکہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا،  جنہوں نے باقیوں کو فارم 47 میں جتوایا آپ کو کیوں نہیں جتوایا۔ مولانا جس حلقے سے ہارے وہ کھولنے کو تیار ہوں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ   عمران خان نے کبھی ڈیل کی ہے نہ کبھی کریں گے، کبھی بھی یہ نہ سوچیں کرسی کے لیے اقتدار کے لیے عمران خان بات کریں گے، بات کریں گے تو قوم کے لیے کریں گے اور بات ہو گی تو چھپی چھپائی نہیں ہو گی سب کے سامنے کھل کر ہو گی۔

Watch Live Public News