نوازشریف کی سائرہ افضل تارڑ کی رہائشگاہ آمد،والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

نوازشریف کی سائرہ افضل تارڑ کی رہائشگاہ آمد،والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
کیپشن: Nawaz Sharif's arrival at Saira Afzal Tarar's residence, expressing condolences on the death of her father

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف جلال پور بھٹیاں میں سائرہ افضل تارڑ کی رہائشگاہ پر پہنچے۔ جہاں انہوں نے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز، وزیردفاع خواجہ آصف اور لیگی رہنما پرویز رشید بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ اور میاں نواز شریف نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی۔

نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم چوہدری افضل حسین تارڑ میرے مخلص ساتھیوں میں شامل تھے۔ افضل حسین تارڑ ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ میاں افضل حسین کی وفات پر دلی طور پر صدمہ ہوا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ افضل حسین تارڑ ہرمشکل وقت میں اپنے قائد اور پارٹی کے ساتھ ثابت قدم رہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ ہم سائرہ افضل تارڑ کے خاندان کے دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ 

یاد رہے کہ سائرہ افضل تارڑ کے والد کی وفات کے وقت میاں نوازشریف چین کے دورے پرتھے۔

Watch Live Public News