دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لاہور ( پبلک نیوز) دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور کے نواحی علاقے فیروز والہ میں کارروائی کے دوران افغان سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ، تخریب کاروں کا منصوبہ تھا کہ وہ پاکستان کی اہم شخصیات کو اپنا نشانہ بناتے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے فیروز والہ میں سی ٹی ڈی پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، ان دہشت گردوں کا تعلق افعانستان سے بتایا جا رہا ہے جنہوں نے فیروز والہ کے علاقے میں کرایہ پر گھر لیا ہوا تھا ۔ سی ڈی ٹی ذرائع نے بتایا کہ ان دہشت گرد وں نے پاکستان کی اہم شخصیات، سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کے اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، کارروائی کے دوران تینوں دہشت گرد اپنے بچاؤ اور فرار ہونے کی کوشش میں جہنم واصل ہوئے۔ ان کے زیر قبضہ گھر سے خود کش جیکٹس ، دستی بم اور بھاری اسلحہ ملا ہے۔

Watch Live Public News