سندھ بھر میں اسکول 19 اگست تک بند رہیں گے، صوبائی وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا اعلان، کہا تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں گے، صوبائی کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع، بازار رات8بجے تک کھولنے کی تجویز۔ پاکستان میں تیار ای وی ایم ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ای وی ایم مشین کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن ہوں گے تو تمام امیدوار نتائج تسلیم کرلیں گے، اس کامیابی پر وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا انسان تب ہارتا ہے، جب وہ کوشش کرنا چھوڑ دے۔ مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے معائنے پر ردعمل، کہا ای وی ایم کی کمرے میں ہوئی ٹیسٹنگ کو مسترد کرتے ہیں، ٹیسٹنگ میں پارلیمان اور اپوزیشن کی رائے شامل نہیں، طنز کرتے ہوئے کہا کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ریٹرننگ افسران کے اغواکی سوچ رکھتی ہے؟عمران صاحب مشینوں کے معائنے چھوڑیں، ووٹ چوری اور فراڈ کیسے ختم ہوگا، یہ بات کریں۔ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں چور ہیں، میاں صاحب بیماری کا جھوٹ بول کر ملک سے بھاگے ہیں، معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں نواز شریف کو اب وطن واپس آنا ہی پڑے گا، پیپلزپارٹی کا ڈر اور بھاگنا نظر آرہا ہے، 2 ہزار ارب سے زائد پیسہ پیپلزپارٹی لے چکی ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کا پرچم لہرائیں گے، ان کو وہ دوائی اب نگلنا پڑےگی، جو عمران خان دے گا۔ وزیراعظم کے روحانی سسلسلے پر بات کرنا کوئی جرم نہیں، لیگی رہنما عطا تارڑ کہتے ہیں سائبر کرائم ونگ کسی بھی روحانی سلسلے کی بات پر حرکت میں آجاتا ہے، ہمارے سوشل میڈیا ورکروں کےخلاف حکومتی ہتھکنڈے جاری ہیں، اپوزیشن اور صحافیوں کے ساتھ حکومتی رویئے کی مذمت کرتے ہیں، نیب کو شہباز شریف سے متعلق دباؤ میں لایا جارہا ہے۔