ہڈیوں کو بڑھاپے سے بچانے کیلئے 4 جادوئی مشروبات

ہڈیوں کو بڑھاپے سے بچانے کیلئے 4 جادوئی مشروبات
چھوٹی عمر میں ہمارا جسم تیزی سے نئی ہڈیاں بناتا اور ان کو مضبوط کرتا ہے لیکن جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے یہ عمل مختلف اور مشکل ہوتا جاتا ہے۔ لیکن عمر ہی واحد عنصر نہیں ہے۔ جنس، نسل، خاندانی تاریخ اور جسم کا سائز ہڈیوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے۔ Eat This Not That کی ایک رپورٹ کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط کرنے اور ان کی عمر کو کم کرنے کے طریقے موجود ہیں۔ دودھ ہم دودھ پینے سے شروعات کرتے ہیں، جو آپ کی ہڈیوں کو اہم غذائی اجزا فراہم کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ دودھ میں ہڈیوں کی صحت کے لیے وٹامن ڈی، کیلشیم اور پروٹین شامل ہوتا ہے۔ ان میں سے سب سے بہتر گائے دودھ ہے جس میں اضافی وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں۔ پھلوں میں دودھ شامل کرنا اگر آپ کو بغیر کسی اضافے کے دودھ پسند نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں، اسے اپنی خوراک میں ملانے کے اور بھی طریقے ہیں۔ مختلف پھلوں میں دودھ شامل کرکے ان کو پینا آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کر سکتا ہے۔ پتوں والی سبزیاں اور اگر ڈیری آپ کے لیے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، تو خوش قسمتی سے آپ کے لیے کیلشیم کی مقدار حاصل کرنے کے دوسرے طریقے موجود ہیں۔ پالک اور دیگر پتوں والی سبزیاں کیلشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ آلو بخارا اور دیگر پھل اس کے علاوہ، پھل بہترین ہاضمہ نیوٹرلائزر کے طور پر کام کرتے ہیں جو متوازن پی ایچ لیول کو سپورٹ کرتے ہیں جس کے نتیجے میں کیلشیم کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ آلو بخارا ان پھلوں میں سے ایک ہے جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے خاصا فائدہ مند ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔