نازیباویڈیو وائرل کیس: دانیہ شاہ اور یاسرشامی پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

نازیباویڈیو وائرل کیس: دانیہ شاہ اور یاسرشامی پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
کیپشن: نازیباویڈیو وائرل کیس: دانیہ شاہ اور یاسرشامی پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

ویب ڈیسک: دانیہ شاہ نئی مشکل میں پھنس گئیں۔ مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی کیس میں عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں مرحوم اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنےکے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ اور یوٹیوبر ملزم یاسرشامی پر فرد جرم عائد کے لئے تاریخ مقرر کردی۔

ملزمہ دانیہ شاہ اور یوٹیوبر ملزم یاسرشامی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم یاسر شامی نے ایک مرتبہ پھر وکیل تبدیل کرلیا۔ یاسر شامی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مجھے آج فائل ملی ہے تیاری کے لئے وقت چاہئے۔ وکیل کی تبدیلی کے باعث ملزموں پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔

دوسری جانب لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ ملزمہ پنجاب سے آتی ہے، عدالت فرد جرم عائد کرے۔ بار بار وکیل تبدیل کرکے تاخیر حربے استعمال کئےجارہےہیں۔

عدالت نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرملزموں پرفردجرم عائد کی جائے گی۔

Watch Live Public News