( پبلک نیوز)دانش منیر :ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کا کرپشن خاتمہ کا بڑا اقدام ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید نے کرپشن خاتمہ کےلیے سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کی ترسیل سنٹرلائز کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز فیصل فرید کی پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ کارڈز کے بعد نمبر پلیٹ بھی صارفین کے گھر تک پہنچیں گیں ،اب گاڑیوں کی نمبرپلیٹس اور سمارٹ کارڈز صارفین کے گھروں تک پہنچیں گے ، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور کارڈز کے لیے ایکسائز آفس کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے کارڈز اور نمبر پلیٹس کی ترسیل سنٹرلائز کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گیا ، پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے ڈلیوری سے مک مکا سسٹم ختم ہوا ہے جس کے بعد اب فرید کورٹ ہاؤس سے نمبر پلیٹس کی پیک کرکے جی پی او کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام نمبر پلیٹس پیک کرکے گورنمنٹ پوسٹ آفس کے سپرد کی جارہی ہیں اس سے قبل صارفین سے نمبرز پلیٹس اور کارڈ کی وصولی پر اضافی رقم وصول کی جارہی تھی صارفین کی سہولت کے لیے نمبرز پلیٹس اور کارڈز کی فراہمی من مانے پیسے وصول کیے جارہے ہیں