امام مسجد نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر 3 ماہ کی بچی کو بیدردی سے قتل کردیا

امام مسجد نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر 3 ماہ کی بچی کو بیدردی سے قتل کردیا
کیپشن: Gujarat; Imam Masjid
سورس: web desk

ویب ڈیسک: گجرات میں تھانہ ڈنگہ کے علاقے میں امام مسجد نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر3 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا۔

گجرات پولیس کے مطابق قاتل امام مسجد علی احمد کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی،سفاک ملزم نے بیوی سے اکلوتی بیٹی چھین کر اسکی آنکھوں کے سامنے ہیڈ کھوکھرنہر میں پھینک دی۔

تھانہ ڈنگہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بہانے سے اپنی بیوی مریم عائشہ اور تین ماہ کی بیٹی زینب کو نہر کنارے لے گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیٹا پیدا نہ ہونے کی رنجش میں بچی کو نہر میں پھینک دیا۔

مزید پڑھیں: بھارت؛نابالغ مسلم لڑکی سے زیادتی کرنیوالا کونسلر گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ علی احمد موجیانوالہ مسجد کا امام ہے جس کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ ڈنگہ میں درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News