اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل کا ارڈیننس جاری کردیا۔ صدر مملکت کی جانب سے جاری آرڈیننس کل تک نافذ کردیا جائے گا۔ ارڈیننس کے مطابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان کو نرسنگ کونسل کا ایڈمینسٹریٹر تعینات کیا جائے گا۔ ڈی جی ہیلتھ پاکستان بطور ایڈمینسٹریٹر نرسنگ کونسل کے صدر اور نائب صدر کے اختیارات استعمال کرے گا۔ ارڈیننس کی 1 سو 20 دنوں کی مدت کے دوران نرسنگ کونسل کا کوئی منتخب صدر اور نائب صدر نہیں ہوگا۔ دستاویز کے مطابق ایڈمینسٹریٹر پاکستان نرسنگ کونسل میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا آڈٹ بھی کرے گا۔ ایڈمینسٹریٹر پاکستان نرسنگ کونسل کے آڈٹ کی رپورٹ منسٹری اف نیشنل ہیلتھ سروسز کو بجھوائے گا۔ آرڈیننس کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی بھی تعینات کی جائے گی۔ ڈی جی ہیلتھ پاکستان کو نرسنگ کونسل کا ایڈمینسٹریٹر تعینات کیا جائے گا۔ ڈی جی ہیلتھ پاکستان بطور ایڈمینسٹریٹر نرسنگ کونسل کے صدر اور نائب صدر کے اختیارات استعمال کرے گا۔