بھارتی جنرل کی ہلاکت پرپاک آرمی کا اظہار افسوس

بھارتی جنرل کی ہلاکت پرپاک آرمی کا اظہار افسوس
لاہور ( پبلک نیوز) پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی المناک حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ جنرل ندیم رضا اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی حادثے میں المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بدھ کی سہ پہر تامل ناڈو کے کنور میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت تمام 14 افراد کی موت ہو گئی ہے. چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت آئی اے ایف ایم آئی 17 وی ایچ ہیلی کاپٹر میں بدھ کی سہ پہر تقریباً 3 بجے ایک طے شدہ لیکچر دینے کے لیے کنور ضلع کے ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج جارہے تھے۔ ہیلی کاپٹر نے سلور ایئربیس سے اڑان بھری تھی اور وہ ویلنگٹن جا رہا تھا۔ اس دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ فوج نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔