صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کچھ ہی دنوں میں یہ تیسری ملاقات ہوئی ہے ۔ اس ملاقات میں اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی پہنچایا ہے۔ نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سے انتخابات کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے، فوج کی نئی قیادت سیاست سے دور رہنے کے لئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسحاق ڈار کو کہا ہے کہ سویلینز پر بہت زیادہ ذمہ داری آ گئی ہے ، سیاسی منظر نامے پر ہیجانی کیفیت ہے، بات چیت ہو جائے تو ٹمپریچر نیچے آ جائے گا، ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے قدم اٹھائیں، پریشانیاں نہ پیدا کریں۔