'جلد گوگل، ٹک ٹاک کا دفتر پاکستان میں کھل جائے گا'

'جلد گوگل، ٹک ٹاک کا دفتر پاکستان میں کھل جائے گا'
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ جلد گوگل کا دفتر پاکستان میں کھل جائے گا۔ ٹک ٹاک بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے۔ فیس بُک سے بھی بات چیت جاری ہے۔ وفاقی وزیر انفامیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ جلد گوگل کا دفتر پاکستان میں کھل جائے گا جب کہ ٹک ٹاک بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے۔ امین الحق نے کہا کہ گوگل کا وفد اسی مہینے پاکستان آ رہا ہے۔ جلد گوگل کا دفتر پاکستان میں کھل جائے گا۔ ٹک ٹاک بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے۔جبکہ میٹا کی زیر ملکیت ایپ فیس بُک سے بھی بات چیت جاری ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان کا ہے اور ہم اسی وژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ کورونا کے بعد ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی آئی ہے۔ وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل فراڈ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ ہیکرز پاکستان کی ویب سائٹس پر روزانہ لاکھوں کی تعداد میں حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 31 مارچ تک ڈیجیٹل مردم شماری مکمل کرلی جائے گی اور آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔