ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی
لندن : برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف نے معافی مانگ لی ہے۔ ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔ یاد رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 کو ایک آرٹیکل میں الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے سیلاب زدگان کے فنڈز میں چوری کی۔ ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی،نیب نے کہا تھا کہ چوری ہونے والی رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کیلئے دی گئی گرانٹ بھی شامل تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔