صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت

صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت
کراچی : آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس دریافت ہوئی ہے۔ تیل و گیس کی دریافت میں او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی ہے، او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنواں سے 85 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی ہے، کنواں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹر کھدائی کی گئی، نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔ ترجان کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔