اسرائیل نے غزہ کی تاریخی مسجد کو شہید کردیا

اسرائیل نے غزہ کی تاریخی مسجد کو شہید کردیا
غزہ : حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی تاریخی مسجد کو شہید کردیا ہے۔ اس حوالے سے حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی العمری مسجد پر بمباری کی ہے جس سے عمارت کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔حماس نے اسے "گھناؤنا، وحشیانہ جرم" قرار دیا ہے۔ قدس نیوز نیٹ ورک نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کو بڑے پیمانے پر نقصان، دیواروں اور چھتوں کے گرنے اور مینار کے نیچے ایک بہت بڑا شگاف نظر آرہا ہے۔ العمری مسجد: العمری مسجد، جس کا نام اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقؓ کے نام پر رکھا گیا ہے، چھوٹے سے فلسطینی انکلیو میں سب سے قدیم اور سب سے بڑی مسجد ہے۔ خیال رہے کہ اب تک اسرائیل کے حملے میں 17,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔