راولپنڈی (پبلک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پاک فوج کے لئے کووڈ ویکیسن کا عطیہ دیا ہے۔ افواج پاکستان چین کی پی ایل اے کی طرف سے کووڈ ویکیسن حاصل کرنیوالی دنیا کی پہلی غیر ملکی فوج ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کووڈ 19 ویکسین کی حوالگی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے کورونا ویکسین پاک فوج کے حوالے کی گئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا الیوشن 78 ٹرانسپورٹ طیارہ کورونا ویکسین لے کر راولپنڈی پہنچا ہے۔ افواج پاکستان کے لئے دوست ملک چین کی جانب سے ویکسین کا عطیہ قوم کے مسیحاؤں کے نام کیا گیا ہے۔