کراچی (پبلک نیوز) رومیو ویڈز ہیر کی اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر مریم انصاری کی شادی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں انہیں ٹی پنک رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اویس خان نے کریم رنگ کا کرتا پاجامہ اور اسی رنگ کا ویسٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔
سابق کوچ معین خان کے بیٹے اویس خان نے اپنے نکاح کی تقریب کو اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ انسٹا گرام پر لائیو شیئر بھی کیا جبکہ مریم انصاری نے نکاح کے بعد ڈانس کی ایک مختصر ویڈیو بھی شئیر کی۔
View this post on Instagram
مریم انصاری کی شادی اگرچہ کورونا وائرس کے باعث سادگی سے کی گئی لیکن متعدد شوبز شخصیات نے شادی میں شرکت بھی کی ہے۔ دیگر شخصیات اور مداح سوشل میڈیا پر مریم انصاری کو شادی کی مبارک باد دے رہے ہیں ۔
View this post on Instagram