مغرب نے دہشت گردی کواسلام سے جوڑ دیا: وزیر اعظم عمران خان

مغرب نے دہشت گردی کواسلام سے جوڑ دیا: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے میں علما مشائخ کا بڑاکردار رہا ہے، پاکستان واحد ملک جو اسلام کے نام پربنا، پاکستان کومدینہ کی ریاست کی طرزپراسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، دنیا کی تاریخ میں ایک ہی ملک اسلام کے نام پربنا۔

علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جس مقصد کے لیے بنا اس کی تعبیر کے لیے مل کر کوشش کریں گے، مغرب نے دہشت گردی کواسلام سے جوڑ دیا، تاریخ گواہ ہے مسلمانوں کو دیکھ کرلوگ مسلمان ہوتے رہے، دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مغرب کو باورکرانا ہوگا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، اسلام سلامتی کا وہ مذہب ہے جو امن کا درس دیتا ہے، دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا گیا مسلم حکمرانوں کا کوئی ردعمل نہ آیا، مسلم دنیا کا رد عمل نہ آنے سے مغرب میں اسلاموفوبیا کوبڑاواملا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی رائے کا یہ مطلب نہیں کہ منافرت کو ہوا دی جائے، اسلامو فوبیا کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی، جو قوم ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلے گی کامیاب رہے گی، ریاست مدینہ کے اصولوں کو آج یورپ نے اپنا رکھا ہے، مغرب نے کہا خودکش حملے بھی اسلام کی طرف سے ہوتے ہیں، ملک تب تباہ ہوتاہےجب ملک کاسربراہ چوری شروع کردے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طاقتور کو این آر او دینے سے ملک تباہ ہوتا ہے، چھوٹے چورجیلوں میں اوربڑے چوراین آر او مانگ رہے ہیں، اپوزیشن پراربوں کے کیسزہیں اور کہتے ہیں این آر او دے دیں، یورپ میں کرپشن کرنے والاتقریر تو دورعوام میں جا کر نہیں بیٹھ سکتا، ہرسال ایک ہزارارب ڈالرغریب ممالک سے چوری ہو کر امیر ممالک میں جاتے ہیں، چھوٹے چوروں کی چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔