امریکی ویزا کی تجدید، پاکستانیوں کیلئے انٹرویو میں چھوٹ کا اعلان

امریکی ویزا کی تجدید، پاکستانیوں کیلئے انٹرویو میں چھوٹ کا اعلان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکا نے کاروباری اور سیاحتی ویزوں کی تجدید کرانے والے پاکستانی شہریوں کو انٹرویو کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ایمبیسی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے پاکستانی شہری جن کے بی ون یا بی ٹو ویزے ٹھیک ہیں یا جن کی میعاد گذشتہ 48 مہینوں میں ختم ہو چکی ہے، وہ اس پیشکش کے لئے اہل ہونگے۔ یو ایس سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس سے پاکستانی شہریوں کے لئے سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے لئے زیادہ بہتر طریقے سے پروسیسنگ ہو سکے گی۔ خیال رہے کہ بی ون اور بی ٹو ویزا نان ایمگرینٹ ویزا کہلاتا ہے جو امریکا جانے کے خواہشمندوں کو سیاحت یا کاروبار کی اجازت دیتا ہے۔ ایسے ویزوں پر امریکا کا سفر کرنے والوں کو نوکری یا کوئی بھی کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اس سلسلے میں انٹرویو کے لئے اپائنٹمنٹ والے اہل درخواست دہندگان سے ڈائریکٹ رابطہکرکے انھیں نئے طریقہ کار کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تاہم کچھ ویزا ہولڈرز کو درخواستیں جمع کروانے کے بعد بھی انٹرویوز کے لئے امریکی سفارتخانے یا قونصلیٹ میں جانا پڑ سکتا ہے۔ پاکستانی درخواست دہندگان مزید معلومات کیلئے امریکی ٹریول ڈاکس کی ویب سائٹ پر سے مدد لے سکتے ہیں کہ آیا انھیں انٹرویو کی چھوٹ مل سکتی ہے یا نہیں۔

Watch Live Public News